وجے واڑا : مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ مودی حکومت لاچار یا
مسائل کے ہنے رہنے دینے میں یقین نہیں رکھتی ہے اور مرکز نے جس ہمت سے کام
کیا کہ اس کا نتیجہ بھی نکلا ہے اور پاکستان کو محسوس کرایا گیا ہے کہ
ہندوستان کے خلاف دہشت گردی میں اس کے ملوث ہونا اس ملک کے لئے ناقابل
برداشت ہو گیا ہے ۔ جیٹلی نے بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ حیران تھے کہ
حکومت ہند نے ایسا فیصلہ کیا اور ہمارے مسلح افواج نے کافی مؤثر طریقے اور
حب الوطنی کے ساتھ اس کو انجام دیا ۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے دو ماہ سے زیادہ وقت تک کشمیر میں اب تک کے سب سے
زیادہ شدید بحرانوں میں سے ایک دیکھا ۔ لیکن آپ کے پاس ایک مضبوط لیڈر اور
مرکز میں ایک
مضبوط حکومت ہے ، جو ایسا ایک بھی اشارہ دینے کی خواہش مند
نہیں تھی کہ وہ قومی اتحاد کی قیمت پر جھکنے کے لیے تیار ہے ۔ سختی کا
نتیجہ نکلا ۔
ارون جیٹلی نے کہا کہ پاکستان نے ہندوستان کے خلاف دہشت گردی کے لئے اپنے
علاقہ کے استعمال کی اجازت کو اب باقاعدہ سرگرمی بنا لیا ہے ۔ تاریخی طور
پر ہمارا جواب ہوتا تھا کہ ہم اس بین الاقوامی فورم پر اٹھائیں گے ، کچھ
سفارتی پہل کئے جائیں گے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ دہلی میں ایسی
حکومت ہے ، جس نے پڑوسی ملک سے کہا ہے کہ اگر آپ ہندوستان کے خلاف دہشت
گردی میں ملوث ہیں ، تو آپ کو اس کی قیمت چکانی پڑے گی اور دہشت گردی کے
لئے اپنے علاقہ کو استعمال کرنے کی اجازت دینا آپ کے لئے ناقابل برداشت
ہوگا